قاہرہ ،21جون(ایجنسی)سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز جمعہ کو مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں۔ سابق صدر حسنی مبارک کی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے رخصتی کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس کا مقصد نئے منتخب صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلانا ہے۔مصری صدر
السیسی اور دوسرے حکام نے قاہرہ کے ہوائی اڈے پر آمد پر شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا استقبال کیا۔ وہ مراکش سے مصر پہنچے ہیں۔ بعد میں دونوں رہ نماؤں نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دو ہفتے قبل عبدالفتاح السیسی کے بطور مصری صدر حلف کے بعد شاہ عبداللہ پہلی غیر ملکی شخصیت ہیں کہ جو مصر کا دورہ کر رہی ہیں۔